سابق نیول چیف کی چیئرمین کے پی ٹی سے ملاقات
کراچی(این این آئی) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر (ریٹائرڈ) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ریٹائرڈ) نے ان کا پْرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران کے پی ٹی میں ان کی سابقہ ذمہ داریوں سے وابستہ یادیں تازہ کی گئیں، جبکہ کراچی بندرگاہ کے بدلتے ہوئے عملیاتی منظرنامے ، تزویراتی ترقی اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین کے پی ٹی نے بندرگاہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پانچویں نسل کی بندرگاہ میں تبدیل کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مال برداری کی استعداد میں اضافے کے منصوبوں کو اجاگر کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments