پانی کا بحران شدید،عوام بوند بوند کو ترس گئے

پانی کا بحران شدید،عوام بوند بوند کو ترس گئے

بلدیاتی نظام اور واٹر کارپوریشن کی غفلت سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف شہری مشتعل،احتجاج،سڑکیں بلاک

کراچی (آئی این پی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث مکین بوند بوند کو ترس گئے جبکہ بلدیاتی نظام اور واٹر کارپوریشن کی غفلت نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں پانی کی سپلائی طویل عرصے سے شدید تعطل کا شکار ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کا متعلقہ عملہ موقع پر موجود وال آپریٹنگ سسٹم کو ضابطے کے مطابق آپریٹ ہی نہیں کر رہا جس کی وجہ سے پانی مقررہ اوقات اور مناسب پریشر کے ساتھ گھروں تک نہیں پہنچ پا رہا۔مکینوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کروائی جا چکی ہیں لیکن اس کے باوجود پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔دوسری جانب شہر کے دوسرے حصے میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف غصہ پھٹ پڑا۔ بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ میں طویل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی مسلسل عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔شہریوں نے احتجاجاً حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس ٹریفک کے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیاجس کے باعث  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...