چھاتی کے سرطان سے متعلق بروقت آگاہی مددگارہوسکتی ہے ،گورنر

 چھاتی کے سرطان سے متعلق بروقت آگاہی مددگارہوسکتی ہے ،گورنر

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ آگاہی برائے سرطانِ چھاتی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سرطانِ چھاتی سے متعلق بروقت آگاہی اور تشخیص قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ابتدائی تشخیص سے چھاتی کے سرطان کے مؤثر علاج کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔خواتین کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں مستند طبی ماہرین سے رجوع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی صحت کا تحفظ صحت مند اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے ۔سرطانِ چھاتی سے متعلق خوف اور غلط فہمیوں کا خاتمہ اور مستند معلومات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرطان سے متاثرہ خواتین کو علاج، ہمدردی اور بھرپور خاندانی و معاشرتی تعاون فراہم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...