بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم قاسم عرف قاسو گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیروز آباد میں پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم قاسم عرف قاسو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ دوران گرفتاری ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات آئس بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم قاسم عرف قاسو ولد عبد الحق ماضی میں بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکا ۔ ملزم کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments