لاڑکانہ:10من بھنگ اسمگل کرنیوالوں کوعمر قید، 15لاکھ جرمانہ

لاڑکانہ:10من بھنگ اسمگل کرنیوالوں کوعمر قید، 15لاکھ جرمانہ

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن و خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات نے 10 من بھنگ اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے۔۔۔۔

 تین افراد سید علی ولد بسم اللہ پٹھان، عبد القدیم ولد قطب الدین پٹھان اور عارف سکندر ولد سکندر علی تونیو کو عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جج عبد النعیم میمن نے تینوں مجرموں پر فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، جو ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بامشقت بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق 24 جنوری 2026 کو تھانہ عاقل پولیس نے مزدا ٹرک سے بھنگ کی 10 بوریاںبرآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...