گھارو زیبسٹ:تربیت مکمل کرنیوالی طالبات کیلئے گریجویشن تقریب
فنی تربیت روزگار مواقع، صلاحیتیں بہتر بنانے کی ترغیب دیتی ہے ، پون کمار، فہمیدہ
گھارو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)زیبسٹ زیپ ٹیک (iTVE) گھارو میں سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ پروجیکٹ کے اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنیوالی طالبات کے اعزاز میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔ یہ منصوبہ محکمۂ صحت حکومتِ سندھ کی جانب سے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری ہے ۔ تقریب میں SIHWEP کے پروگرام ڈائریکٹر شفقت سومرو اور زیبسٹ زیپ ٹیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وحیدہ مہیسَر سمیت مختلف افسران اور زیب ٹیک کی ٹیم نے شرکت کی۔ زیبسٹ زیپ ٹیک گھارو کے ہیڈ آف چیپٹر، مسٹر پون کمار نے زیرِ تربیت طالبات کے عملی کام کا مشاہدہ کیا، ان کی تعلیمی و تربیتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ان کی مہارتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وحیدہ مہیسَر اور شفقت سومرو نے تربیت مکمل کرنے والی طالبات کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے طالبات کے روشن مستقبل اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تربیت روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، معاشی خودمختاری کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ تقریب کے دوران ایک تربیت یافتہ طالبہ کی کامیابی کی کہانی بھی پیش کی گئی۔ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنیوالی طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اختتام فنی تعلیم کے فروغ، خواتین کو بااختیار بنانے اور افراد کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرکے ایک روشن، خودمختار اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مشترکہ عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments