پیپلز پارٹی نے ہردور میں خواتین کوپذیرائی دی، شازیہ مری
بینظیر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت دیہی خواتین کو35ہزار گھر مل چکے ، ایم این اےسپورٹ پروگرام سے مدد کی جارہی، سانگھڑ میں خواتین کے عالمی دن پرتقریب
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں دیہی خواتین کے عالمی کی مناسبت کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں رکن قومی اسمبلی سانگھڑ شازیہ عطا مری نے خصوصی شرکت کی اور سیمینار میں موجود ہزاروں خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں خواتین کو پذیرائی دی ہے ، بینظیر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لاکھوں گھر دیہی علاقوں میں منظور ہوئے جن میں دیہی خواتین کو 35 ہزار گھر مل چکے ہیں، صدر آصف زرداری کا شروع کیا ہوا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آج دیہی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہ۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا کہ دیہات میں ووٹ کی شرح کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس مقصد کیلئے ہم سب مل کر خواتین کو سہولیات فراہم کریں گے ، شازیہ مری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دیہی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے اچھے اقدامات کئے ہیں اور انہیں برسرروزگار کرکے انہیں مضبوط کیا، گھریلو تشدد کی روکتھام کے مضبوط اور معنی خیز اقدامات کئے جس کی بدولت دیہی خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور تعلیمی شعور اجاگر ہوا اور آج دیہی خواتین ہر فیلڈ میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔سیمینار سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید، ریجنل الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر اور میزبان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سانگھڑ محمد سرور نے خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments