جیکب آباد:زمیندار اغوا کی مبینہ کوشش، فائرنگ سے ایک ہلاک

جیکب آباد:زمیندار اغوا کی مبینہ کوشش، فائرنگ سے ایک ہلاک

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)تحصیل ٹھل کے قصبہ پیارو کھوسہ میں زمیندار بہرام کھوسہ کو مبینہ اغوا کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر مسلح افراد فرار ہوگئے۔

ہلاک شخص کی شناخت مقصود جمالی کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق قصبہ بہادرپور سے بتایا جاتا ہے ، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی فیضان علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...