روہڑی:شادی کی خوشی میں فائرنگ کا زخمی چل بسا

روہڑی:شادی کی خوشی میں فائرنگ کا زخمی چل بسا

گلزار سول اسپتال سکھر میں زیر علاج تھا، شادی والا گھرانہ ماتم کدہ بن گیانوجوان ڈوب کرجاں بحق، محراب پور، ٹنڈو آدم میں حادثات، 2جاں بحق

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)شادی کی خوشی میں فائرنگ کا زخمی چل بسا، جبکہ حادثات وواقعات نے بھی 3 جانیں لے لیں۔ روہڑی کے قریب صالح پٹ تھانے کی حدود گاؤں لوڑھو میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی 22 سالہ نوجوان گلزار علی ولد بہار علی شیخ سول اسپتال سکھر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جس سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ لاش پوسٹمارٹم اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ گاؤں میر دادن خان پٹھان کا رہائشی 22 سالہ نوجوان رمضان علی ولد نسیم خان پٹھان، علی واہن کے قریب زیرو پوائنٹ پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان چھوٹے بچوں کے ساتھ دریائے سندھ میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں جانے کے باعث لاپتہ ہوگیا۔

ورثا نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نکالا۔ محراب پور میں قومی شاہراہ بائی پاس پرٹرالر کی زد میں آکرگاؤں بدک کاموٹر سائیکل سوار نوجوان عرفان سیٹھار ولد ولد چنیسر سیٹھار کچل کرجاں بحق اور علی خان سیٹھار زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے حادثے میں ٹرک کی زد میں آکرموٹر سائیکل سوار محمد عیسیٰ کھوکھر اہلیہ سمیت زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹنڈوآدم میں بی سیکشن تھانے کی حدود اللہ والا چوک پر تیز رفتار مزدا اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 30سالہ نوجوان ملک علی رضا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملک رضوان شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم میں طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...