ہوشربامہنگائی نے عوام کی زندی اجیرن بنادی،پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی، ضلعی صدور ارشد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومتی وعدوں اور دعووں کے باوجود ملک بھر میں مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
ایل پی جی، آٹا، مرغی کے گوشت، مٹن، بیف اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو فاقوں سے مارنے کی تیاری کر لی کیونکہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔ غریب آدمی اپنے بچوں کی بھوک مٹائے یا بجلی، گیس، کرایہ اور دیگر اخراجات پورے کرے ؟ محنت کش طبقہ خاندان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments