جے یوآئی کے وفد کا مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کا دورہ

جے یوآئی کے وفد کا مرکزی  مسلم لیگ ہاؤس کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (رابطہ) کے وفد کا دورہ ۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری سرور کے انتقال پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم سے تعزیت اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

وفد کی قیادت جمعیت علمائے اسلام سندھ کے مرکزی نائب امیر حافظ احمد علی کر رہے تھے۔ اس موقع پر حافظ احمد علی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔وفد میں جمعیت علمائے اسلام (رابطہ) کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی حماد اللہ، امیر کراچی مفتی عبدالسلام اور دیگر ذمہ داران شامل تھے ، جبکہ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان اور مولانا ثقلین اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...