نجی چینل کی مسروقہ وین برآمد،ایک شخص زیرحراست
نکراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نجی چینل کے بیورو آفس کے باہر سے میڈیا وین چوری کا معاملہ، رات کی ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ میڈیا وین لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پرائیوٹ کمپنی کے گارڈ نے رات تقریباً ساڑھے تین بجے کے قریب واردات کی، پرائیوٹ سکیورٹی کمپنی کی جانب سے گارڈ کو تین ہفتے قبل نوکری پر رکھا گیا تھا۔پولیس نے ملزم عبد الرزاق کے خلاف مقدمہ درج کیا بعد ازاں پولیس کے مطابق چوری ہونے والی وین نیٹی جیٹی پل کے قریب سے برآمد کر لی گئی، وین کو ناکے پر روکا گیا اور وین میں سوار ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے میڈیا وین کو کلیئر قرار دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments