تیموریہ اورخواجہ اجمیر نگری میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت

تیموریہ اورخواجہ اجمیر نگری میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت

ڈی سی سینٹرل کے قریب ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق جیکب آباد و شہداد کوٹ سے تھا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تیموریہ اور خواجہ اجمیر نگری میں شاہین فورس سے مقابلوں میں مارے گئے چاروں ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا۔ایس ایچ تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ جمعرات کی شب بفرزون ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب شاہین فورس سے مقابلے میں مارے گئے دونوں کی شناخت محبوب اور وزیر کے نام سے کی گئی جو کہ ایوب گوٹھ کچی آبادی اور احسن آباد دلدار عمرانی گوٹھ کے رہائشی تھے جبکہ ان کا آبائی تعلق جیکب آباد اور شہداد کوٹ سے تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی نے بتایا کہ جمعرات کی شب نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں شاہین فورس سے مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت مشتاق اور یونس خان عرف بادل کے نام سے کرلی گئی جو کہ رحمانیہ موڑ کے قریب شہری عدنان سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس نے شہری عدنان کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، مارے گئے دونوں ڈاکو گلشن معمار رہائشی تھے ، ہلاک ڈاکو مشتاق کا آبائی تعلق جیکب آباد جبکہ یونس کا آبائی تعلق قمبر شہداد کوٹ ہے ، مقابلے میں مارے جانے والے دونوں ڈاکو عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...