پولیس چیف سے گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقات
کراچی (این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں 12 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔۔۔
جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت ڈی آئی جی ٹریفک بھی موجود تھے ، جبکہ ٹرانسپورٹرز کے وفد میں نثار حسین جعفری، ملک شبر خان، حاجی اشرف نیازی، محمد رمضان، محمد عثمان اور عدیل عباسی سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments