جناح اسپتال میں 2ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج

جناح اسپتال میں 2ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پولیس نے جناح اسپتال میں 2 ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ اسپتال کے چوکیدار کی مدعیت میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر پولیس نے جناح اسپتال میں 2 ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ اسپتال کے چوکیدار کی مدعیت میں پرائیویٹ ایمبولینس کے نامزد ڈرائیور سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے ۔ جناح اسپتال کے 2 ڈاکٹروں آغا امین اور ولید پارس پر تشدد کا واقعہ 25 اکتوبر کی شب پیش آیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...