غیراخلاقی اینیمیٹڈ ویڈیوز فروخت کرنے کے ملزمان کا عدالتی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے غیر اخلاقی اینیمیٹڈ ویڈیوز بنا کر بیرون ملک فروخت کرنے کے مقدمے میں گرفتار 12 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ این سی سی آئی اے نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو گلستان جوہر کے رابعہ سٹی فلیٹس سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ غیر اخلاقی اینیمیشنز تیار کرکے امریکا اور جرمنی میں کلائنٹس کو فروخت کرتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments