ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب

ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں سزا کے خلاف یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون ناکاوا ایڈیتھ کی اپیل پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے ملزمہ سے سرکاری اخراجات پر وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے مؤقف بھی طلب کیا ہے ۔ امتناع منشیات کی عدالت نے 2025 میں ناکاوا ایڈیتھ کو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...