ڈاؤ یونیورسٹی نئے معیار قائم کر رہی ہے ،وزیر جامعات

ڈاؤ یونیورسٹی نئے معیار قائم کر رہی ہے ،وزیر جامعات

اعلیٰ سطح کی طبی سہولتوں کی فراہمی میں یونیورسٹی بہت آگے ، اسماعیل راہو یونیورسٹی کا 12واں سینیٹ اجلاس ،آڈٹ شدہ حسابات کی منظوری دے دی

کراچی(سٹی ڈیسک )صوبائی وزیر جامعات وڈبورڈزمحمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی طبی تعلیم، تحقیق، جدت اور عوامی خدمت میں نئے معیار قائم کر رہی ہے ، جگر اور گردے و اعضا کی پیچیدہ پیوندکاری اور کینسر کے جدید علاج سمیت تخصصی و اعلیٰ سطح کی طبی سہولتوں کی فراہمی میں یونیورسٹی بہت آگے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں منعقد ہونے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی 12ویں سینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہی ، اجلاس میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین، چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ایس ایم طارق رفیع، سیکریٹری محکمہ جامعات و بورڈز حکومت سندھ محمد عباس بلوچ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نامزد نمائندے پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر خان، ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن سلیمان احمد، پرو وائس چانسلر پروفیسر ساجدہ قریشی رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق بھی شریک ہوئے ۔صوبائی وزیرنے ڈاؤ یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کی انتظامی صلاحیت، تعلیمی دیانت اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ برائے 26-2025ء پیش کی۔ایوان نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسٹیچیوٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔علاوہ ازیں سینیٹ نے مالی سال22 -2021ء اور 23-2022ء کے آڈٹ شدہ حسابات کی منظوری دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...