پنگریو:سمن سرکار روڈ پرحادثہ خواتین وبچوں سمیت 11افراد زخمی
پنگریو (نمائندہ دنیا)سمن سرکار روڈ پر تیز رفتار سوزوکی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے نتیجے میں سوزوکی الٹ گئی اور اس میں سوار زائرین اور موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہو گئے ، پولیس نے موبائلوں کے ذریعے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو انڈس اسپتال بدین ریفر کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments