سجاول کا پسماندہ شہر بنوں بجلی، گیس، پانی جیسی سہولتوں سے محروم

سجاول کا پسماندہ شہر بنوں بجلی، گیس، پانی جیسی سہولتوں سے محروم

دڑو (رپورٹ: امداد میمن)دڑو کا نواحی اور سجاول ضلع کا انتہائی پسماندہ شہر بنوں اور اس کے گردونواح کے ہزاروں مکین آج کے جدید دور میں بھی بجلی، سوئی گیس، واٹر سپلائی، ڈرینج اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

 شہر میں گزشتہ 18 برس سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ منشیات کے پھیلاؤ نے بھی کئی خاندانوں کو متاثر کیا ہے ۔ دوسری جانب یونین کونسل بنوں کا دفتر بھی مبینہ طور پر گدھوں، آوارہ کتوں اور نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہر کے دیرینہ مسائل حل نہ کئے گئے تو شہریوں کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...