بس کی زد میں آکر 5بچوں کا باپ چل بسا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر میں داؤد پوتا روڈ پر مسافر بس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، جو لکی اسٹار، صدر کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔
حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے حادثے میں ملوث مسافر بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈیفنس فیز 8 میں دو دریا کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت فہد کے نام سے کی گئی ہے ، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments