ایم اے جناح روڈ پر فریئر چوک ناز پلازہ ٹریفک کیلئے بند

 ایم اے جناح روڈ پر فریئر چوک ناز پلازہ ٹریفک کیلئے بند

گرین لائن منصوبے کے ترقیاتی کام کیلئے بند کیا گیا،متبادل راستوں کا اعلان شہریوں کو پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل روٹس اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی (این این آئی)ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن منصوبے کے ترقیاتی کام کے باعث فریئر چوک (ناز پلازہ) کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ، جس کے بعد ٹریفک پولیس کراچی نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق نمائش چوک سے کوسٹ گارڈ کی جانب فریئر چوک (ناز پلازہ) کے راستے جانے والی ٹریفک گارڈن چوک (موبائل مارکیٹ) کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل تک پہنچ سکے گی۔ اسی طرح ایمپریس مارکیٹ سے کوسٹ گارڈ یا نمائش چوک کی جانب فریئر چوک کے راستے جانے والے شہری بھی گارڈن چوک کا متبادل راستہ استعمال کرسکیں گے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش سے کوسٹ گارڈ اور گارڈن جانے والی کمرشل ٹریفک کیپری لائٹ سگنل سے دائیں جانب مڑ کر صدر دواخانہ، ایمپریس مارکیٹ اور فریئر چوک (ناز پلازہ) سے بائیں جانب ایم اے جناح روڈ اختیار کرے گی، جہاں سے گارڈن چوک پر یوٹرن لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوسکے گی۔اسی طرح صدر سے نمائش، کوسٹ گارڈ، سولجر بازار اور گارڈن جانے والی کمرشل گاڑیاں فریئر چوک (ناز پلازہ) سے بائیں جانب ایم اے جناح روڈ اختیار کرکے گارڈن چوک سے یوٹرن لیتے ہوئے کوسٹ گارڈ، سولجر بازار اور گارڈن کی جانب جاسکیں گی۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہلکار موقع پر موجود ہوں گے ۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تاخیر سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور مزید رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...