پیرآباد میں انسدادمنشیات آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ
علاقے میں ایس آئی پی ارسلان بابر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، علاقہ مکینمنشیات کا پھیلاؤ نوجوان نسل کے مستقبل کے لئے انتہائی تشویشناک قرار دیا
کراچی (سٹی ڈیسک)محمد پور چوکی انچارج ایس آئی پی ارسلان بابر نے نیو میانوالی کالونی، کنواری کالونی، میگسی محلے اور میانوالی کالونی کے مختلف علاقوں میں منشیات کیخلاف کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں منشیات کے مسئلے کوعوامی سطح پر توجہ ملی، اہلِ علاقہ نے پولیس کی اس کاوش کو خوش آئند قرار دیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات کا پھیلاؤ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے تشویشناک ہے ، منشیات نہ صرف نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے بلکہ اس کے باعث کئی خاندان بھی پریشانی اور مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے ایس آئی پی ارسلان بابر اور ان کی ٹیم کی جانب سے منشیات کیخلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
شہریوں کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کو فروغ دیکر ہی علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس کو چاہیے کہ مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ، عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنے اور نوجوان نسل کو اس تباہ کن رجحان سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کرے ، اہلِ علاقہ نے حکام سے بھی اپیل کی کہ منشیات کیخلاف سرگرم پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے اور پیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی ایسی کارروائیاں بڑھائی جائیں تاکہ منشیات فروشوں کو عدالتی کٹہرے میں لایا جا سکے ، منشیات کیخلاف جنگ صرف پولیس نہیں پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments