اعلانات نہیں، تیز رفتار ترقیاتی اقدامات کی ضرورت ہے ، الطاف شکور
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو مزید اعلانات، نئے شیڈول اور تکمیل کی نئی تاریخوں کی نہیں بلکہ تیز رفتار ترقی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
یونیورسٹی روڈ سے کے فور منصوبے تک شہر کے بیشتر بڑے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت سے پیچھے ہیں، جس کے باعث کروڑوں شہری روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف شکور نے کہا کہ ہر سال نئے بجٹ، ترقیاتی پیکجز اور افتتاحی اعلانات سامنے آتے ہیں، لیکن منصوبوں کی تکمیل کی تاریخیں بار بار آگے بڑھا دی جاتی ہیں۔ کراچی کے شہری ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور افتتاحی تقریبات سنتے سنتے تھک چکے ہیں، جبکہ ان کی روزمرہ زندگی آج بھی ٹریفک جام، پانی کی قلت اور تباہ حال بنیادی ڈھانچے جیسے مسائل میں گھری ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments