چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اصلاحات ناگزیر ، اسلم فاروقی
کراچی(این این آئی)قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ موجودہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روایتی اقدامات کافی نہیں، بلکہ عوامی فلاح و بہبود اور ملکی استحکام کے لیے فوری طور پر انقلابی اصلاحات کا آغاز ناگزیر ہے۔
کراچی پریس کلب کے سامنے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام شدید معاشی اور سماجی دباؤ کا شکار ہیں۔ کمر توڑ مہنگائی، اشیائے خورونوش، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں میں سست روی اور کاروباری مواقع محدود ہونے کے باعث لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان روزگار سے محروم ہیں، جبکہ ناقص گورننس بھی عوامی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی اور سیاسی مفادات کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دیں۔ ان کے بقول ذاتی مفادات پر مبنی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments