انجینئرنگ کونسل کے وفد کی ڈاکٹر محمد عامر سے ملاقات
کراچی(اے پی پی)پاکستان انجینئرنگ کونسل سندھ کے وائس چیئرمین انجینئر مختیار شیخ کی قیادت میں وفد نے۔۔۔۔
سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عامرسے ملاقات کی اور وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔وفد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے اراکین انجینئر محسن علی خان، انجینئر عبدالرحمن شیخ اور انجینئر وزیر شیخ شامل تھے جبکہ پی ای سی کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار انجینئر نیاز احمد بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments