میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی کااجلاس

میری پہچان پاکستان کی  مرکزی کمیٹی کااجلاس

کراچی (این این آئی) میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس لانڈھی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی کمیٹی کے انچارج نیہال احمد صدیقی اور جوائنٹ انچارج فاروق ملک نے کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور، عوامی مسائل، خواتین کے حقوق، تعلیم کے فروغ اور کراچی کے شہری مسائل کے حل سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹاؤن کمیٹی کورنگی اور لانڈھی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد نئے افراد نے میری پہچان پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ اجلاس میں تنظیم کو نچلی سطح تک منظم اور فعال بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...