پولیو مہم کے لیے 8ہزار 311سے زائد پولیس اہلکار تعینات

 پولیو مہم کے لیے 8ہزار 311سے زائد پولیس اہلکار تعینات

کراچی (این این آئی) کراچی میں 2 نومبر سے 8 نومبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے کراچی پولیس کے 8 ہزار 311 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کے ساتھ اسنیپ چیکنگ، موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔مہم کے دوران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے گی، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنے کے لیے خفیہ نگرانی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مددگار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو فوری اطلاع دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...