ٹرک ڈرائیور کی بدمعاشی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس لائبریری روڈ پر ٹرک ڈرائیور کی بدمعاشی، ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹرک روکنے پر تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری اور فرار ہو گیا جس کو بعد ازاں پکڑ لیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، بے قابو ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماڑی اور فرار ہوا، ٹریفک پولیس کی گاڑی ٹرک کی ٹکر لگنے سے فٹھ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار ٹوٹی گاڑی لیکر ٹرک کے پیچھے دوڑے ، پولیس اہلکاروں نے ٹرک کو پکڑ لیا، ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرک کو ڈرائیور سمیت پکڑ کر قانونی کارروائی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments