دودھ کی دکان پر 25 لاکھ کی ڈکیتی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ملزمان 25 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی صبح دودھ کی دکان پر پیش آیا، اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نے دکان پر آتے ہی اسلحہ کے زور پر رقم چھینی اس دوران دیگر 6 ملزمان بھی آگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں نصب دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے ، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments