محراب پور : پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کا بھائی قتل
مسلح افراد کاگھر پرحملہ، 2خواتین زخمی، حادثے ، خودکشی واقعات میں 3امواتکندھکوٹ میں عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد، ٹرک الٹنے سے 70 بکریاں ہلاک
محراب پور، کندھکوٹ (نمائندگان دنیا) محراب پور اور کندھکوٹ میں حادثات وواقعات میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بھریا سٹی کے قریب کاٹیو محلہ میں تین ماہ قبل پسند کی شادی کرنیوالے بابر علی کاٹیو کے گھر نامعلوم مسلح نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر مسمات رخسانہ کاٹیو، 17 سالہ مومل گل بہار کاٹیو اور نوجوان شان علی کاٹیو زخمی ہو گئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر شان علی کاٹیو زندگی کی بازی ہار گیا، دونوں خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔
محراب پور میں قومی شاہراہ پرسچل پٹرول پمپ کے سامنے کوچ کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار مولوی مختار جوگی جاں بحق اور ریاض جوگی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، ملوی مختار گاؤں ڈاڑھون کا رہائشی اور سماجی رہنما تھا،ایک اور حادثے میں ٹرک کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار عامر علی کھوکھر ولد سردار کھوکھر جاں بحق ہو گیا، نوجوان میانی کا رہائشی تھا۔ چنہ محلے میں 15 سالہ ریحان علی چنہ ولد فتح محمد چنہ نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ سیٹھارجہ کے علاقے حسین آبادسوچی محلہ کے رہائشی 19 سالہ راجیش کمار بھیل نے بھی بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ کندھکوٹ کے قریب نامعلوم عمر رسیدہ شخص کی لاش ملی، جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں پر لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ تنگوانی انڈس ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا، ٹرک میں 450 سے زائد بکریاں لوڈ تھیں، 70 بکریاں موقع پر ہی مر گئیں، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments