کال سینٹر میں ملازمت سے پہلے کمپنی کی تصدیق لازمی قرار
کراچی(این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو کال سینٹرز میں ملازمت اختیار کرنے سے قبل کمپنی کی قانونی حیثیت اور سرگرمیوں کی مکمل تصدیق کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔۔۔
تاکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے اور ممکنہ قانونی کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی کال سینٹر میں ملازمت شروع کرنے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت ضرور معلوم کی جائے ۔ اس سلسلے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) سے متعلقہ رجسٹریشن اور اجازت ناموں کی تصدیق ضروری ہے ۔ایڈوائزری کے مطابق کمپنی کا ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونا اور ایف بی آر سے قومی ٹیکس نمبر (این ٹی این) سمیت ٹیکس رجسٹریشن کا حامل ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments