متبادل ادویات بھی ڈریپ کے دائرہ کار میں شامل
کراچی (این این آئی) روایتی ادویات کے بعد اب متبادل ادویات بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے دائرہ کار میں آگئیں۔ وٹامنز، ملٹی وٹامنز، فوڈ سپلیمنٹس اور نیوٹریشن سے متعلق ادویات کی تیاری اور فروخت کے لیے لائسنسنگ اور رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ڈریپ نے متبادل ادویات کے لیے باضابطہ قواعد و ضوابط اور معیارِ صحت و کوالٹی کنٹرول کے پیرامیٹرز بھی تیار کرلیے ہیں۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق متعلقہ اداروں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے چھ ماہ جبکہ مصنوعات کی رجسٹریشن مکمل کرانے کیلئے 18 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments