توہین رسالت کی سزاصرف موت ہے :اشرف آصف جلالی

 توہین رسالت کی سزاصرف موت ہے :اشرف آصف جلالی

اہل سنت نے آداب رسالت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا :ارکان سے خطاب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(جنرل رپورٹر سے ) سربراہ ادارہ صرا ط مستقیم ڈا کٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پرہونے والی شان رسول ﷺ سُنی کانفرنس اہل سنت و جماعت کے نظریات کی ترجمانی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ اہل سنت نے آداب رسالت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر دور میں اہم کردار ادا کیا ۔ مغرب کی گستاخیوں کے مقابلہ میں عاشقان رسول ﷺ کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا، توہین رسالتﷺ کی سزاصرف موت ہے ،عمرقیدکی سز اشریعت کے منافی ہے ۔حکومت وفاقی شرعی عدالت کے حکم کے مطابق تعزیرات پاکستان میں ترمیم کے ذریعے عمرقیدکی سزاکو حذف کرے ۔قانون میں سزائے موت کے ساتھ عمرقیدکی سزاکااضافہ گستاخ رسول کو تحفظ دینے کے مترادف ہے ۔قرآن وحدیث نے گستاخ رسول کیلئے صرف اورصرف سزائے موت مقررکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادار صراط مستقیم پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں