لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے صوبہ بھر میں کمیٹیاں قائم

 لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے صوبہ بھر میں کمیٹیاں قائم

بیشتر اضلاع میں 30جون تک ریکارڈ آن لائن کردیا جائے گا ،صوبائی وزیرہاؤسنگ

لاہور(اپنے نمائندہ سے )صوبائی وزیرہاؤسنگ ، تعمیرات و مواصلات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک تنویر اسلم اعوان نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ سسٹم کے ذریعے صوبہ بھر کے عوام اپنی جائیداد کا کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن ریکارڈ حاصل کر سکیں گے ،پورے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 30جون تک ریکارڈ آن لائن کردیا جائے گا جبکہ مکمل طور پر یہ سسٹم صوبہ بھر میں 30دسمبر تک لاگو کردیا جائے گا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ترین نظام کے نفاذ کے لئے صوبہ بھر میں کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ان کمیٹیوں کے کنوینر صوبائی وزرا ، منتخب سیاسی قیادت ، متعلقہ ڈی سی اوز، اے ڈی سی اور ضلع کے تمام اے سی اور انچارج ریکارڈ سیل ہوں گے ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کمیٹیوں کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیا جائے اور اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ انہیں پیش کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں