ننکانہ :انڈین گٹکے کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا
شہر بھر میں انڈین گٹکے کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا، انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کے باعث شہر بھر میں انڈین گٹکے کی فروخت کا
ننکانہ صاحب(خبرنگار) سلسلہ جاری ہے جس سے نوجوان تباہ ہو رہے ہیں ،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس بری عادت کا شکار ہو رہے ہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گٹکا کی غیر قانونی فروخت کو بند کر انے کے احکامات جاری کریں۔