ڈی ایم لاہورکامختلف ہسپتالوں میں طبی سہولیات کاجائزہ
کاہنہ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایچ ایف ایم سی مس آمنہ طاہرہ زیدی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ منیجر لاہور شاہد ندیم نے مختلف ہسپتالوں کے دورے کئے۔۔۔
ان ہسپتالوں کے ایمرجنسی، فارمیسی ،میڈیکل، گائنی، بچہ، ڈینگی وارڈز اور آپریشن تھیٹرز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے فارمیسی میں ادویات کے ریکارڈ، ڈاکٹرز و سٹاف کے حاضری رجسٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا،ایم ایس صاحبان نے ڈی ایم لاہور کو طبی سہولیات پر بریفنگ دی،انہوں نے کاہنہ ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین سے ادویات کی دستیابی کے حوالے سے خصوصی طور پر استفسار کیا،کاہنہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی ڈیوٹی روسٹرز چیک کیا اورتمام تر سہولیات کو تسلی بخش پایا،انہوں نے بہترین ایڈمنسٹریشن پر کاہنہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیض الحسن کو شاباش دی، جن ہسپتالوں کا دورہ کیا گیا ان میں گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ، سمن آباد،سبز ہ زار،شاہدرہ ٹاؤن،بلال گنج ،گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ،گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال نیو کرول سمیت دیگرہسپتال شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہیلتھ فیسلیٹیز کا تفصیلی معائنہ کیا جارہا ہے ،انہوں نے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ،انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کوعلاج و معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔