حافظ آباد:سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے نرسز اور ایل ایچ ویز کی ٹریننگ

حافظ آباد:سروس ڈیلیوری بہتر بنانے  کیلئے نرسز اور ایل ایچ ویز کی ٹریننگ

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر کم عمر بچوں کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی چارج نرسز اور۔۔۔

 ایل ایچ ویز کی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ حافظ آباد کے کانفرنس ہال میں کیا گیا جس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر احمد شفیق ڈویژنل آفیسر گوجرانوالہ نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد کھوکھر،ڈی ایچ او اینڈ پریوینٹو سروسز ڈاکٹر فائق علی تارڈ، اور حاجی ضیاء القمر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن سمیت چارج نرسز اور ایل ایچ ویز کی بڑی تعداد تربیتی سیشن میں شریک تھی۔ اس موقعہ پر نرسز اور ایل ایچ ویز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں