لیگی رہنما سردار راحیل انور کا غلہ منڈی کمالیہ کا دورہ

 لیگی رہنما سردار راحیل انور  کا غلہ منڈی کمالیہ کا دورہ

جکھڑ (سٹی رپورٹر )رہنما مسلم لیگ (ن)سردار راحیل انور کا غلہ منڈی کمالیہ کا دورہ ، انجمن آڑھتیاں کے عہدیداران سے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) سردار راحیل انور نے گزشتپ روز صدر غلہ منڈی میاں امجد اسلام ، صدر تاجر اتحاد طارق حسن رحمانی ، جوائنٹ فنانس سیکرٹری غلہ منڈی محمد الیاس بھٹی اور سردار مزمل ڈوگر کے ہمراہ غلہ منڈی کا دورہ کیااوراس موقع پر آڑھتیوں سے ملاقات کی ، انہوں نے غلہ منڈی میں نئے سیوریج سسٹم بچھانے کا بھی اعلان کیا جس پر انجمن آڑھتیاں کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار غلہ منڈی کے آڑھتیوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، قیام پاکستان کے بعد پہلی بار غلہ منڈی میں سیوریج سسٹم ڈالا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں