محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ منیجر کے مختلف ہسپتالوں کے دورے
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ڈسٹرکٹ منیجر ہیلتھ لاہور شاہد ندیم نے مختلف ہسپتالوں کے دورے کئے اور ان ہسپتالوں کے ایمرجنسی، فارمیسی، میڈیکل، گائنی، بچہ، ڈینگی وارڈز اور آپریشن تھیٹرز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے فارمیسی میں ادویات کا ریکارڈ، ڈاکٹرز و سٹاف کے حاضری رجسٹرز کا معائنہ کیا۔ایم ایس صاحبان نے ڈی ایم کو طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔انہوں نے کاہنہ ہسپتال میں مریضوں، لواحقین سے ادویات کی دستیابی کے حوالے سے خصوصی طور پر استفسار کیا۔کاہنہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا۔انہوں نے بہترین ایڈمنسٹریشن پر کاہنہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیض الحسن کو شاباش دی۔ جن ہسپتالوں کا دورہ کیا گیا ان میں گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ، سمن آباد،سبز ہ زار،شاہدرہ ٹاؤن،بلال گنج ،گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ،گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال نیو کرول سمیت متعدد ہسپتال شامل ہیں جہاں ڈسٹرکٹ منیجر نے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔