وارداتوں میں لاکھوں کانقصان
قصور،الہ آباد، ننکانہ صاحب(نمائندگان دنیا،خبر نگار)متعددمقامات پر وارداتیں ،تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں ڈاکوگوشت مارکیٹ کے سامنے کریانہ سٹور سے قیمتی اشیا ، اڑھائی لاکھ اورچھانگا مانگا روڈ پر کریانہ سٹور سے 40 ہزار لے اڑے ۔
النور کالونی میں عمران اور اُسکے دوست سے 33 ہزاروموبائل چھین لیا گیا ،انار کلی اورریلبازار سانگلہ ہل میں دودکانوں سے دو خواتین 90 ہزار کا سامان لے اڑیں۔