ایس ٹی آئیز کی بھرتی کیلئے شیڈول تیسری بار تبدیل
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تحت ساڑھے 12 ہزار ایس ٹی آئی کی بھرتی کیلئے شیڈول تیسری بار تبدیل کردیا ہے ۔ابتدائی میرٹ لسٹ 6 دسمبر کو سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔
آٹھ سے دس دسمبر کو تحصیل سطح پر شکایات سُن کر ان کا ازالہ کیا جائے گا۔گیارہ سے تیرہ دسمبر کو شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے ۔ فائنل میرٹ لسٹ 15 دسمبر کو سکول بورڈ اور ایس ٹی آئی پورٹل پر دستیاب ہوگی۔سولہ دسمبر کو منتخب امیدواروں کے آرڈرز پورٹل پر جاری کیے جائیں گے ۔تمام امیدوار، ہیڈز اور متعلقہ عملہ درج ذیل شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔