پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء غیر جمہوری، کالاقانون:جماعت اسلامی

پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء غیر جمہوری، کالاقانون:جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ڈاکٹر بابر رشید اور محمد فاروق چوہان کے ہمراہ صوبائی دفتر منصورہ میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ ووٹ کو عزت دینے اور جمہوریت کی چیمپئن بننے والی ان جماعتوں کا حال یہ ہے کہ یہ بلدیاتی نمائندوں سے خوفزدہ ہیں، تمام بلدیاتی اختیارات پر قبضہ کر لیتے ہیں، 7دسمبر کو پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ز مقامات پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی تمام ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح کی تنظیموں کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں