ہر کالج میں سکیورٹی سپروائزر اور 3گارڈ تعینات کرنے کا حکم
لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ہر کالج میں ایک سکیورٹی سپروائزر اور 3مسلح گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔۔
۔تمام سرکاری کالجز میں سکیورٹی سخت کرنے کیلئے ڈی پی آئی کا ڈویژنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو مراسلہ جاری ،نجی سکیورٹی کمپنیوں سے معاہدے‘عملہ ہائر کرنے کی ہدایت، حکومت سے لائسنس یافتہ 128سکیورٹی کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔