قصور: 2خواتین اغوا، مقدمات درج

 قصور: 2خواتین اغوا، مقدمات درج

قصور (نمائندہ دنیا) قصور میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ میاں کالونی، ظہیر آباد چونیاں کی رہائشی نادیہ بی بی نے۔۔۔

 پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ وہ صبح دودھ لینے گئی تھیں کہ ندیم نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کی 20 سالہ بیٹی (الف) کو اغوا کر لیا اور جاتے ہوئے گھر سے 3 تولہ طلائی زیورات بھی لے گئے ۔اسی طرح چھینہ اوتاڑ کوٹ ادھاکشن کی رہائشی آسیہ بی بی نے تھانہ کوٹ رادھاکشن کو بتایا کہ وسیم اور اس کے ساتھیوں نے ان کی بڑی بہن (ن) کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے ۔پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں