قصور :پتنگ باز گرفتار 50 گڈیاں اور ڈور کی چرخی برآمد
قصور (نمائندہ دنیا) تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کوٹ فتح دین خاں کے رہائشی محمد احمد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق محمد احمد کے قبضے سے 50 مختلف رنگ و سائز کی گڈیاں اور 5 عدد پنوں سمیت ایک چرخی ڈور برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔