قصور: نجی کھاتے میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی
قصور (نمائندہ دنیا) کالی پل نزد ذکی اڈا کے قریب ایک نجی کھاتے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ کالی پل کے قریب ایک کھاتے میں آگ لگی ہے ، جس پر فوری طور پر قریبی ریسکیو سٹاف موقع پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث وان بنانے والے کھاتے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم فوری کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔