تلونڈی: ٹرک اور ایل پی جی کنٹینر کے تصادم میں 2 افراد زخمی

تلونڈی: ٹرک اور ایل پی جی  کنٹینر کے تصادم میں 2 افراد زخمی

تلونڈی (نمائندہ دنیا) تلونڈی میں چونیاں روڈ پر ٹرک اور ایل پی جی کنٹینر کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کی شناخت ابوبکر اور ارشد کے نام سے ہوئی، جنہیں بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں