کالا شاہ کاکو: دیرینہ عداوت پر قتل کامقدمہ 13 افراد کیخلاف درج

کالا شاہ کاکو: دیرینہ عداوت پر قتل  کامقدمہ 13 افراد کیخلاف درج

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)تھانہ سٹی کے علاقہ میں دیرینہ عداوت پر قتل ہونے والے ثاقب بٹ کا مقدمہ زخمی بابر بٹ کے بھائی خاور بٹ کی مدعیت میں خادم عرف بودی قصائی سمیت13افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

ملزموں نے جی ٹی روڈ پر گنے کے بیلنے پر بیٹھے ثاقب ساجد بٹ، بابر بٹ، ساجد بٹ وغیرہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ثاقب بٹ موقع پر جاں بحق جبکہ بابر بٹ وغیرہ زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے بابر بٹ کے بھائی خاور بٹ کی مدعیت میں خادم بودی، اعظم اشفاق شاقو، ریاض راجو، عدنان، احسن ریاض، بلال، قیصر بلا اور تنویر سمیت4نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں