15 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج
قصور (نمائندہ دنیا) محلہ کوٹ علی گڑھ قصور کے رہائشی محمد منیر نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اپنی 15 سالہ بیٹی (ل) کو ڈرا دھمکا کر ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
بتایا گیا ہے کہ قربان 15 سالہ (ل ) کو سکول آتے جاتے تنگ کرتا اور ہراساں کرتا رہا۔ والد نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی بیٹی سے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ مذکورہ ملزم اس کا پیچھا کرتا ہے اور اس کے نمبر پر کال کر کے بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔